نئی دہلی،15جولائی(ایجنسی) انگلینڈ کے خلاف 9 نومبر سے شروع ہو رہی پانچ ٹیسٹ میچوں کی گھریلو سیریز میں پہلی بار راجکوٹ اور وشاکھاپٹنم بھی ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کریں گے. ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو پانچ ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کے پروگرام کا اعلان کیا جو نومبر سے فروری کے درمیان کھیلا جائے گا.
start;">راجکوٹ میں 9 سے 13 نومبر کو پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ وشاکھاپٹنم میں 17 سے 21 نومبر کے درمیان ہو گا. تیسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 نومبر تک موہالی میں ہوگا جبکہ چوتھا ٹیسٹ 8 سے 12 دسمبر تک ممبئی میں اور پانچواں اور آخری ٹیسٹ 16 سے 20 دسمبر تک چنئی میں کھیلا جائے گا.
بی سی سی آئی کی ویب سائٹ پر جاری ریلیز کے مطابق انگلینڈ کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ دن رات کا نہیں ہو گا، اور تمام میچ صبح 9:30 سے شروع ہوں گے.